کامن ویلتھ گیمز کل سے نئی دہلی میں شروع ہورہی ہیں تاہم اب بھی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے مہنگے ترین سینکڑوں ٹکٹ فروخت نہیں ہو سکے

کامن ویلتھ گیمز  کل سے نئی دہلی میں شروع ہورہی ہیں تاہم اب بھی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے مہنگے ترین سینکڑوں ٹکٹ فروخت نہیں ہو سکے

کامن ویلتھ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اب بھی  پچیس ہزار اور پچاس ہزارروپے مالیت کے فروخت نہ ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد تین سے چارسوکے درمیان ہے  ۔ شائقین کی جانب سے لان پال اورنیٹ بال جیسے غیر مقبول کھیلوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کے باعث فروخت نہ ہونے والے ٹکٹوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کامن ویلتھ گیمزکی افتتاحی تقریب کےلئے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزارروپے سے پانچ ہزار، پچیس ہزاراورپچاس ہزارروپے مقررکی گئی ہے جبکہ اختتامی تقریب کے ٹکٹوں کی قیمت سات سوپچاس سے شروع ہوتی ہے ۔ ایونٹ کے لئے بائیس لاکھ ٹکٹ فروخت کے لئے رکھے گئے تھے تاہم ستمبر کے وسط تک صرف اڑھائی لاکھ ٹکٹ فروخت ہو سکے تھے۔