موہالی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنا لیے

موہالی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنا لیے

موہالی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں چار سو اٹھائیس رنز کے جواب میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اکاسی رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔ گوتم گمبھیر پچیس اور وریندر سہواگ انسٹھ رنز بنا کر مچل جانسن کا شکار بنے۔ دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو راہول ڈریوڈ اکیس اور نائٹ واچ مین اشانت شرما بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔ اس سے پہلے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز دو سو چوبیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو سنچری میکر شین واٹسن ایک سو چھبیس رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹِم پین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بانوے رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی طرف سے ظہیر خان نے پانچ اور ہربھجن سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔