عالمی نمبر ایک سپین کے رافائیل نڈال تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہم وطن گلیرمو گارسیا لوپیز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کھا گئے

عالمی نمبر ایک سپین کے رافائیل نڈال تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہم وطن گلیرمو گارسیا لوپیز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کھا گئے

تھائی لینڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں لوپیز نے نڈال کے خلاف دو چہ، سات چہ اور تین چہ سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نڈال پہلے سیٹ میں چہ دو فاتح رہے، لیکن لوپیز نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں ایک سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چہ سے کامیابی حاصل کر لی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی لوپیز کا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے چہ تین سے یہ سیٹ جیت کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں لوپیز کا مقابلہ فن لینڈ کے یارکو نیمینن سے ہو گا، جنہوں نے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے بینجمن بیکر کو چہ تین اور چہ دو سے شکست دی۔