حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے: وفاقی سیکرٹری کھیل

اسلام آباد (پ ر) وفاقی سیکرٹری کھیل عزیز احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے خیبر پی کے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ لائق تحسین اور دوسرے صوبوں میں کھیلوں کے منتظمین کے لئے باعث تقلید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے چئیرمین ملک نوید خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہی ۔ وفد میں سیکرٹری ٹرسٹ امجد عزیز ملک اور ڈائریکٹر فنانس سید علی نواز گیلانی اور ممبران بورڈ آف ٹرسٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سید امیر حمزہ گیلانی اورجوائنٹ سیکرٹری سپورٹس بھی موجود تھے۔