جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کوچ اورکپتان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر محسن حسن خان

جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کوچ اورکپتان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر محسن حسن خان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹرمحسن خان نے کہا کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر اس سیریزکے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کی ابتدائی فہرست تیارکرلی ہے اور ان کھلاڑیوں کے بارے میں ٹیم کے دونوں اہم آفیشلز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب کرنا قومی سلیکشن کمیٹی کا کام ہے تاہم ٹیم کو آزمانا کپتان اورکوچ کی ذمہ داری ہے اس لیے ان کی رائے کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے، ورلڈ کپ دوہزارگیارہ سے قبل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔ محسن خان نے کہا کہ جوکھلاڑی ان دونوں سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔