انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر   کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر   کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

جیکوئس راگ کو بھارتی کامن ویلتھ گیمز کمیٹی کی جانب سے  افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ جیکوئس راگ کے ہمراہ انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل بیس رکنی وفد بھی نئی دہلی پہنچا ہے ۔ ائیر پورٹ پر اس وفد کے آمد کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ نئی دہلی کامن ویلتھ گیمز کل سے شروع ہو رہی ہیں ۔ گیارہ روز تک جاری رہنے والی ان کھیلوں میں چون ممالک کے گیارہ ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔