پی سی بی وفد بھارت میں سکیورٹی معاملات کا جائزہ لے گا

پی سی بی وفد بھارت میں  سکیورٹی معاملات کا جائزہ لے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد بھارت میں منعقد ہونے والی سیریز کے دوران سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے بھارت کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان احمد آباد، چنائی، کولکتہ، بنگلور اوردہلی سٹیڈیم میں موجود سہولیات اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے منصوبے پرمتعلقہ حکام سے بات کرے گا۔