پی سی بی نے صدر ‘وزیراعظم کو میچز دیکھنے کی دعوت دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی بھارت کے ساتھ منعقد ہونے والی سیریز دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کی جانب سے ہماری سیاسی شخصیات کو دورہ کی دعوت دی جائے۔