پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور جولین روجر کی جوڑی نے بی این پی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور جولین روجر کی جوڑی نے بی این پی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

فرانس میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستانی سٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روجر کی جوڑی کا مقابلہ سپین کے فیلیسیانو لوپیز اور سربیا کے نیناند زیمونجِک کے ساتھ ہوا۔ پاک ڈچ جوڑی نے یہ میچ چھ چار اور چھ سات سے اپنے نام کرکے ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ ادھر مینز سنگلز کے ایونٹ میں اولمپک چیمپئن انگلش کھلاڑی اینڈی مرے کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پولش کھلاڑی جیرزی جانووِکز کے ساتھ سامنا ہوا۔ پولش کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریک میں میچ اپنے نام کرکے عالمی نمبر تین اینڈی مرے کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ میں عالمی نمبر سات ارجنٹائن کے یوآن مارٹِن کی فرانس کے مائیکل لیڈورا کے ہاتھوں شکست شامل تھی۔ فرنچ کھلاڑی نے یوآن مارٹن ڈیل پوترو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ تین سے ہرا کر سپرایٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
دیگر میچز میں فرانس کے جووِلفریڈ تسونگا اور سربیا کے جانکو ٹِپساریوِچ نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو زیرکرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔