مستقبل میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی: ذکا اشرف

مستقبل میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی: ذکا اشرف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ سیریزکی بحالی سے دونوں ملکوںکے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پلیٹ فارم سے کبھی سیاست نہیں کی پنجاب حکومت کو دعوت دیتا ہوں کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے ملکر کام کریں۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ذکاءاشرف نے کہاکہ جلدپاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان پریمیئر لیگ میں حصہ لیتے دکھائی دینگے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک ہو جائے تو وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں۔تین سو کے قریب وی آئی پی میچز دیکھنے بھارت جا سکتے ہیں ۔سیاستدان، بیرونی ممالک پاکستانی بھی بھارت جا سکتے ہیں، امریکہ، برطانیہ، یو اے ای سے کالز موصول ہوئی ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کو درخواست کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویزوں کا اجرا کیا جائے۔ کوچ کمیٹی کی سفارشات پر بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔