فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چار قومی کرکٹرز کو ٹیکس واجبات کی ادایئگی کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ باقی کرکٹرز کے حوالے سے چھان بین جاری ہے

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چار قومی کرکٹرز کو ٹیکس واجبات کی ادایئگی کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ باقی کرکٹرز کے حوالے سے چھان بین جاری ہے

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے چار کرکٹرز کو ٹیکس واجبات کی ادایئگی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن چار کرکٹرز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہد خان آفریدی، یونس خان، عمر اکمل اور عبدالرزاق شامل ہیں ۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار کرکٹرز کے ذمہ آٹھ کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے جو انہوں نے کھیلے گئے میچز اور کمرشلز سے حاصل شدہ آمدنی پر ادا کرنے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے باقی کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی چھان بین کی جا رہی ہے اورجن کھلاڑیوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا انکو بھی نوٹس جاری کئے جایئں گے۔