بھارت نے ایک بار پھر روایتی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم کو لدھیانہ میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں شرکت کےلئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
بھارت نے ایک بار پھر روایتی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم کو لدھیانہ میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں شرکت کےلئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔

امن کے نام پر پاکستان سے دوستی کےرشتے بڑھانے کے دعویدار بھارت نے ایک بار پھر روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی باڈی بلڈنگ ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے قومی ٹیم لدھیانہ میں آج سے شروع ہونے والی ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے۔ باڈی بلڈنگ فیڈریشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم نے یکم نومبر کو بھارت روانہ ہونا تھا مگر بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کردیا ہے ۔ واضع رہے کہ بھارت نے جمعرات کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارتی کبڈی ٹیم بھی ان دنوں ایشیا کپ میں شرکت کےلئے لاہور میں موجود ہے۔