’’صدر آئی سی سی کا عہدہ نمائشی ہے، اختیارات چیئرمین کے پاس ہیں‘‘

’’صدر آئی سی سی کا عہدہ نمائشی ہے، اختیارات چیئرمین کے پاس ہیں‘‘

لاہور(حافظ محمد عمران+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ’’زبان بندی‘‘ اور ’’غیرفعال‘‘ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ نہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے موجودہ سیٹ اپ میں صدر کے نمائشی عہدے کو سنبھالنے کے بجائے پاکستان کی کرکٹ میں متحرک رہنے کو ترجیح دی۔ آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہیں پی سی بی میں ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرنا پڑتی۔ آئی سی سی کے صدر کا عہدہ علامتی ہوتا ہے تمام اختیارات چیئرمین آئی سی سی کے پاس ہیں۔ اس کی اجازت کے بغیر صدر بول بھی نہیں سکتا۔صدر صرف چار میٹنگز میں شرکت کرسکتا ہے اور آئی سی سی کے دو ایونٹس میں اسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کا کوئی خاص کام یا ذمہ داری نہیں ہوتی۔