فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی حلف برداری

 فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی حلف برداری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ مہمان خصوصی وزیر مملکت عثمان ابراہیم نے حلف لیا۔ دیگر مہمانان گرامی میں حمیدالدین اعوان رہنما جماعت اسلامی رضوان اسلم بٹ شامل تھے۔ حاجی ملک محمد افضل، جنرل سیکرٹری شیخ اشفاق احمد، نائب صدور رمضان کمبوہ، غفار سرویا، مظہر اقبال، دلاور تنویر نے حلف اٹھایا۔