سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 48 گھنٹوں میں متوقع

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 48 گھنٹوں میں متوقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ اور دورہ بنگلہ دیش کے دوران انجری مسائل سے دوچار کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ مانگ لی۔ حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان ٹیم کو باؤلنگ کے شعبہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دینے کی درخواست کی۔ سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچز سمیت حالیہ زمبابوے کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کر دیا۔