ایشین چیمپئن شپ کی براؤنز میڈلسٹ سنوکر ٹیم کراچی ائرپورٹ پر سامان سے محروم

ایشین چیمپئن شپ کی براؤنز میڈلسٹ سنوکر ٹیم کراچی ائرپورٹ پر سامان سے محروم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایشین چیمپئن شپ کی براؤنز میڈلسٹ سنوکر ٹیم وطن واپسی پر کراچی ائرپورٹ پر اپنے سامان سے محروم ہو گئے۔ پاکستان سنوکر ٹیم ایران سے براستہ دبئی کراچی واپس پہنچی تھی۔ چار گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا، ٹیم کو سامان نہ مل سکا۔ ترجمان سنوکر ٹیم نے کہا ہے کہ ائرلائن حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔