انضمام اور احمد شہزاد الیون کے درمیان سالانہ فیسٹیول کرکٹ میچ کل ہو گا

انضمام اور احمد شہزاد الیون کے  درمیان سالانہ فیسٹیول کرکٹ میچ کل ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) مسلم جم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام 45 واں سالانہ فیسٹیول کرکٹ میچ کل بدھ کو باغ جناح گراؤنڈ میں انضمام الحق الیون اور توصیف عمر/ احمد شہزاد الیون کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ انضمام الحق الیون میں انضمام الحق (کپتان)، میاں پرویز اختر، طاہر محمود، طارق رشید، عامر منظور، خالد بٹ، حافظ عبدالغفار، محسن پرویز، علی رفیع، آصف علی، کاظم شاہ، محمد حسین، محمد علی جبکہ توفیق عمر الیون میں توفیق عمر، احمد شہزاد، اسد قیصر، محسن پرویز، ناصر ڈار، کامل علی، میاں وقاص، میاں نعمان، سلیمان، فراز میر، حبیب اﷲ، فائق بٹ اور حاجی رفیق شامل ہیں۔