ہاکی ورلڈکپ …جرمنی‘ ہالینڈ‘ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کامیاب

دی ہیگ (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈکپ کے دوسرے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے شکست دے دی۔ جرمن کھلاڑیوں نے افریقن کی ایک بھی نہ چلنے دی۔ جرمنی کی طرف سے پہلا گول 27ویں منٹ میں زیلر‘ دوسرا 35ویں منٹ میں سٹرا کوسکی‘ تیسرا 56ویں منٹ میں گرام بش جبکہ چوتھا گول 59ویں منٹ میں کورن نے کیا۔ جنوبی افریقہ نے بھی کئی حملے کئے مگر وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ ہالینڈ کی طرف سے ورگاہ نے 26 ویں منٹ، وین ڈر ویرڈون نے 40 منٹ جبکہ ہوف فیں نے 50 منٹ میں گول کیا۔ ارجنٹینا کی طرف سے پپلاٹ نے 33 ویں منٹ میں گول کیا۔ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو دو ایک سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کے ایڈورڈز نے پہلے جبکہ پروز نے 69 ویں منٹ میں گول کیا۔ جنوبی کوریا کی طرف سے کم سیانگ کیو نے 64 ویں منٹ میں گول کیا۔ ویمنز ورلڈکپ کے میچز میں امریکہ نے انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے دی جبکہ جرمنی اور چین کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔آج آسٹریلیا کا مقابلہ سپین‘ انگلینڈ کا بھارت جبک  ملائیشیا کا بیلجیئم سے ہو گا۔