کولکتہ نے پنجاب کو شکست دے کر انڈین پریمئیر لیگ جیت لی

بنگلور (سپورٹس ڈیسک) کولکتہ پنجاب نے 3 وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ جیت لی۔ کولکتہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پنجاب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ ووہرا نے 67 جبکہ ساہا نے 115 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔ ساہا نے 55 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ کولکتہ کے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بانڈے نے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کرنادیرسنگھ نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
واپڈا نے جو جسٹوچیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دو روزہ جو جسٹو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے۔ جنہوں نے 355  پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جبکہ ایچ ای سی 185 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب کی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔