نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ پنجاب کی ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے پنجاب بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلزآج مارشل آرٹس سینٹر میں ہوں گے۔ پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ٹرائلز میں بوائز کی پانچ کٹیگری کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں 55، 61، 68، 76 اور 76 پلس کلو گرام، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا ،گرلز کٹیگری میں 48، 53، 59 کلو گرام انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا جبکہ کیڈٹ کیٹگری میں بوائز 52، 57، 63، 70 اور 70 پلس کلو گرام  اور انفرادی کاتا جبکہ گرلز میں 47، 54 کلو گرام اور انفرادی کاتا کے مقابلے ہوں گے۔