فرنچ اوپن : راجر فیڈرر کو بھی شکست‘ اینڈی مرے کی سخت مقابلے کے بعد کامیابی

پیرس (سپورٹس ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جرمنی کے فلپ کوہل شرائبر کو ہرا دیا۔ اینڈی مرے نے تین چھ‘ چھ تین‘ چھ تین‘ چار چھ اور بارہ دس سے کامیابی حاصل کی، مقابلہ 4 گھنٹے اور 7 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔ ٹومس برڈچ نے جے ایسنر کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ چار‘ چھ چار اور چھ چار رہا۔ ویمنز سنگلز میں کے برٹنز‘ ای بوچرڈ نے چوتھے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر لی۔سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بھی چوتھے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ فیڈرر کو لٹویا کے اونیسٹ گلبس نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہا۔ گلبس نے پانچ سات، سات تین، چھ دو، چار چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ رائونک نے گرنیولرز کی چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں میں سربیا کے نووک ڈجکووچ نے سپین کے جوالفرائیڈ سونگا کو چھ ایک، چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ماریہ شراپووا نے سما نتھا سٹوسر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، روسی حسینیہ نے پہل سیٹ ہارنے کے باوجود تین چھ، چھ چار اور چھ صرف سے کامیابی حاصل کی۔