سنیل نارائن کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل کرنے کیلئے صدر کرکٹ بورڈ کے نام خط

ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو (سپورٹس ڈیسک) ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہ کیا جائے۔ سیریز 8جون سے شروع ہو گی۔ بائولر کو یکم جون تک کیمپ میں شمولیت کی ڈیڈلائن ملی تھی لیکن انہوں نے آئی پی ایل کا فائنل کھیلنے کو ترجیح دی۔ صدر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ سنیل نارائن اب بھی ’’پہلے ویسٹ انڈیز‘‘ کی پالیسی قائم ہیں۔ وطن واپسی پر وہ فوری قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔