ترک پلاسٹ کی ٹیم نے لاہور سپورٹس کرکٹ لیگ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور سپورٹس کرکٹ لیگ کا فائنل ترک پلاسٹ کی ٹیم جیت لیا۔ ترک پلاسٹ لاہور سپورٹس کرکت لیگ کے فائنل میں ترک پلاسٹ نے الائیڈ بنک کو 92رنز سے ہرا دیا۔ فائنل میں ترک پلاسٹ کی ٹیم نے 7وکٹوں پر 262رنز بنائے۔ الائیڈ بنک کے علیم ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ الائیڈ بنک کی ٹیم 170رنز  پر آئوٹ ہوگئی ‘ علیم ڈار نے 74رنز بنائے۔ چیئرمین  ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن عاشق حسین  نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جبکہ دیگر مہمان گرامی میںخرم مقبول، سلمان خان، علیم ڈار اور عظمت بٹ نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔