آل پاکستان بیڈ منٹن چیمپئن شپ پہلے روز 4 میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان بیڈمنٹن چیمپئن شپ اتوار کو واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے 6روزہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔افتتاحی روز چار میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں واپڈا نے پولیس کو 3-0سے شکست دی، دوسرے میچ میں ریلوے نے سندھ کو 3-0سے ہرادیا، نیشنل بنک پاکستان نے نیو خان کو 3-0سے پچھاڑ دیا، جبکہ آخری میچ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے پنجاب کو 3-1سے شکست دیدی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ہونیوالے تمام ایونٹس کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سر ہے جنہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول جیسے بڑے ایونٹ کا بہترین انداز میں کرایا، عثمان انور نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے فیز ٹو کا آغاز ستمبر میں کررہے ہیں، اس میں ہم مزید اداروں، محکموں اور لوگوں کو اس میں شریک ہوں گے۔ عثمان انور نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔