پینٹنگولر کپ میں سفارشی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی کو دھمکیاں

 لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پینٹنگولر کپ میں کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پرقومی جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر باسط علی کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ چند دنوں سے نامعلوم نمبر سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں زاہد محمود کو شامل کیوں نہیں کیا۔ ان کے پاس ثبوت کے طور پر میسجز موجود ہیں‘ پی سی بی کو آگاہ کر چکے ہیں۔ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار دادو کرکٹ ایسوسی ایشن کے پرویز چانڈیو ہوں گے۔انہوں نے سندھ حکام سے سکیورٹی کا مطالبہ بھی کر دیا۔