پینٹنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ : خیبر پی کے نے فیڈرل یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پینٹنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ : خیبر پی کے نے فیڈرل یونائیٹڈ کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر/نمائندہ سپورٹس) پنٹینگولر کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خیبر پی کے فائٹر نے فیڈرل یونائیٹڈ کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ خیبر پی کے فائٹر نے 6 وکٹوں پر 323 رنز بنائے۔ رضوان نے 114 ‘ اسراراللہ نے 72 اور شعیب ملک نے 68 رنز بنائے۔ سہیل تنویر اور عمرگل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 324 رنز کے تعاقب میں فیڈرل یونائیٹڈ کی ٹیم 250 کے سکور پر آ¶ٹ ہو گئی۔ علی سرفراز نے 60 سہیل تنویر نے 43 رنز بنائے۔ جنید خان نے 3کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا‘ محمد رضوان کو مین آف دی میچ ‘ شعیب ملک کوبہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں آج تیسرا میچ فیڈرل یونائیٹڈ اور سندھ نائٹس کے درمیان کھیلا جائیگا۔