پریمیئر فٹبال لیگ : کے الیکٹرک نے ریلوے کو ایک صفر سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپوٹس) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ 2014ءکے الیکٹرک ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری جبکہ ریلوے ٹیم شکستوں کے بوجھ تلے دبی رہی۔ گذشتہ روز پی پی ایل کا 110 میچ کھیلا گیا جس میں کے الیکٹرک نے ریلوے کو ایک صفر سے شکست دی۔ 110 میچز مکمل ہونے پر کے الیکٹرک ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان آرمی 36 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پی اے ایف 34 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پی آئی اے 17 میچز کھیل کر 30 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پاکستان واپڈا کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ مسلم فٹبال کلب چمن چھٹے، کے آر ایل ساتویں، کے پی ٹی آٹھویں، نیشنل بنک نویں، افغان فٹبال کلب چمن دسویں، ریلوے گیارہویں، جبکہ بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ آخری 12 ویں نمبر پر ہے۔