پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کرینگے، اس موقع پر پاکستان میں آئی او سی کے نمائندے سید شاہد علی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روسنی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن صدر کے علاوہ ہونے والے انتخابات کے بعد وجود میں آنے والے ایگزیکٹو بورڈ کا پہلا اجلاس ہے۔