عالمی کپ مشکل ہدف‘ قومی کرکٹرز کی فٹنس پر توجہ دی جائے : توصیف احمد

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیم غیر متوفع نتائج اور کارکردگی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔ عالمی کپ ایک مشکل ہدف ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ آف سپنر توصیف احمد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔سابق چیف سلیکٹر اظہر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ایڈجسٹ ہوگئے تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔فاسٹ باﺅلر شبیر احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ان فٹ ہیں اچھی کارکردگی کی توقع نہیں ہے۔