ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 4 رکنی قومی ٹیم قطر پہنچ گئی

ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 4 رکنی قومی ٹیم قطر پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 17 ویں ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی چار رکنی ٹیم قطر پہنچ گئی۔ فہد حسین 50 کلو گرام ، محمد عثمان 62 کلو گرام ، عبدالرحمان 77 کلو گرام جبکہ 94 کلوگرام زیادہ کلاس میں دستگیر بٹ حصہ لینگے۔ پنچاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے چودھری مشتاق ٹیم منیجر جبکہ عرفان بٹ بطور کوچ ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے۔ حافظ عمران بٹ کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپئن شپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے امید ہے کہ یوتھ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرینگے۔ 2015ءکے سال کا آغاز پاکستان کے نوجوان کھلاڑی میڈل کے حصول کے ساتھ کرینگے۔