یونس،مصباح کی 217 رنز کی پارٹنر شپ ‘ سری لنکا کیخلاف چوتھی وکٹ کا نیا ریکارڈ

یونس،مصباح کی 217 رنز کی پارٹنر شپ ‘ سری لنکا کیخلاف چوتھی وکٹ کا نیا ریکارڈ

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں یونس خان اور مصباح الحق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 217 رنز بنا کر سری لنکا کیخلاف چوتھی وکٹ میں ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کر دی۔ بدھ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں شاندار کھیل پیش کیا اور کئی خوبصورت شارٹس کھیلے دونوں بیٹسمینوں نے اپنی سنچریاں بھی سکور کی جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف چوتھی وکٹ کیلئے 217 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔