یوتھ فیسٹیول : دیہات، محلے کی سطح پر کھیلوں کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

یوتھ فیسٹیول : دیہات، محلے کی سطح پر کھیلوں کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول 2013-14 میںدیہات اور محلے کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا پہلا مرحلہ اختتام پذیرہوگیا۔ صوبے کے تمام 36اضلاع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پہلے مرحلے میں چھولو آسماں کی دھن میں جوش و خروش سے مقابلوں میںحصہ لیا۔ لاہور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب اور قصور کی 228یونین کونسلوں کے بلاکس کے 838 مقامات پر 4156 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں 1640 کامیاب رہے۔