گالفر روری مکلروئے نے ٹینس سٹار کیرولین وزنائیکی سے شادی کا اعلان کر دیا

گالفر روری مکلروئے نے ٹینس سٹار کیرولین وزنائیکی سے شادی کا اعلان کر دیا

لندن(ثناءنیوز)گالف کھیلنے والے کھلاڑی روری مکلروئے اور ٹینس کی مشہور کھلاڑی کیرولین وزنائیکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ شادی کرنے والے ہیں۔روری مکلروئے دو بار بڑے مقابلے جیت چکے ہیں اور ان کی عمر چوبیس جبکہ سابق ٹینس عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی 23 برس کی ہیں۔ ٹوئٹر پر پیغام بھی بھیج دیا گیا ہے،اس اعلان کے لئے دونوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا انتخاب کیا۔مکلروئے نے دونوں کی ایک اکٹھے تصویر ٹویٹ کی ۔اور لکھا ’تمام لوگوں کو نیا سال مبارک! مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک بہترین سال ہو گا! 2014 کی میری پہلی فتح۔ انہوں (کیرولائن) نے ہاں کر دی ہے۔دوسری جانب کیرولائن نے ٹویٹ کی کہ ’روری اور میں نے 2014 کا آغاز ایک دھماکے سے کیا۔ میں نے ہاں کر دی۔شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے روری مکلروئے اور کیرولائن ایک دوسرے کے ساتھ 2011 سے تعلق میں ہیں اور انہیں پبلک میں اکثر اکٹھے دیکھا جاتا ہے۔روری مکلروئے نے اپنی اور کیرولائن کی ایک اکٹھے تصویر ٹویٹ کی اور لکھا ’تمام لوگوں کو نیا سال مبارک! مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک بہترین سال ہو گا! 2014 کی میری پہلی فتح۔ انہوں (کیرولائن) نے ہاں کر دی ہے۔دوسری جانب کیرولائن نے جواباً ٹویٹ کی کہ ’روری اور میں نے 2014 کا آغاز ایک دھماکے سے کیا۔ میں نے ہاں کر دی۔اپریل میں ووزنیاکی نے مکلروئے کے لیے ان کی گالف کی سٹکس اٹھانے کا فریضہ سر انجام جو عموماً گالف کے کھیل میں کیڈیز سر انجام دیتے ہیں۔اس کے علاوہ مکلروئے نے کیرولائن ووزنیاکی کو گالف کلب یعنی چھڑی تحفے میں دی جس پر ’ووزیلروئے‘ لکھا ہوا تھا۔جب اس کلب کی تصویر کیرولائن نے ٹوئیٹ کی تو روری نے ان سے ٹوئٹر پر پوچھا ’میرا ریکٹ کہاں ہے؟جس پر کیرولائن نے انہیں جواب دیا کہ ’آپ کا ریکٹ راستے میں ہے۔