پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی : زرعی بینک نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کے زیراہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں زرعی ترقیاتی بنک نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ حبیب بنک اور سوئی ناردرن گیس جبکہ نیشنل بنک اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ بغیر فیصلہ کے ختم ہو گئے۔ زرعی ترقیاتی بنک کو میچ جیتنے کیلئے 184 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں پرپورا کر لیا۔سوائی ناردرن گیس کیخلاف پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے حبیب بنک کو 3 پوائنٹس مل گئے۔ ۔ نیشنل بنک اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈراہو گیا۔ پہلی اننگز کی برتری پر پورٹ قاسم اتھارٹی کو 3 پوائنٹس مل گئے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے پہلی اننگز میں 239اور دوسری میں 4 وکٹوں پر 152 رنز بنائے تھے۔ نیشنل بنک نے پہلی اننگز میں 112 رنز بنائے تھے۔ سہیل خان نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔