پاکستان گرین نے نمائشی والی بال سیریز 5-1 سے جیت لی

 پاکستان گرین نے نمائشی والی بال سیریز 5-1 سے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان گرین والی بال ٹیم نے چھ نمائشی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان وائٹ ٹیم کو شکست دیکر سیریز 5-1 سے اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر چودھری یعقوب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی سی او ڈیرہ غازی خان نے دونوں ٹیموں کے لئے 50 ہزار کیش انعام کا دیا اور پاکستان والی بال فیڈریشن کو مارچ میں منعقد ہونے والی قومی چیمپئن شپ کی میزبانی کی پیشکش کی۔