ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کےلئے ہیں یہ بھی ٹوٹ جائے گا : آفریدی

ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کےلئے ہیں یہ بھی ٹوٹ جائے گا : آفریدی

کراچی (ثناءنیوز) پاکستانی آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے اپنی تیز ترین ایک روزہ سنچری کے ریکارڈ توڑنے والے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کورے اینڈرسن کی تعریف کی۔آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بدھ کی صبح سے قبل اینڈرسن کا نام کبھی نہیں سناتھا۔بھتیجے نے بتایا کہ آپ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کےلئے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ کسی روز یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا۔آفریدی نے اعتراف کیا کہ انہیں امید تھی کہ ان کی ریٹائرمنٹ تک یہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ جب تک میں کھیلتا رہوں یہ ریکارڈ میرے نام رہے کیونکہ یہ پاکستان اور میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات تھی۔'جب کبھی بھی میرا نام آتا ہے تو اس ریکارڈ کا ذکر ضرور ہوتا ہے، اب اینڈرسن کا نام آئے گا لیکن مجھے یقین ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے یہ ریکارڈ یقیناً مستقبل میں بہتر ہو گا۔آفریدی نے کہاکہ انہیں توقع تھی کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل یا آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ان کا ریکارڈ توڑیں گے۔میں نے کسی نئے کھلاڑی کی جانب سے ریکارڈ توڑنے کی کبھی توقع نہیں کی تھی۔ میں سمجھتا تھا کہ جس طرح گیل بیٹنگ کرتے ہیں اور چھکے مارتے ہیں یا وارنر بیٹنگ کرتے ہیں وہ میرا ریکارڈ توڑنے کے لئے فیورٹ ہوسکتے ہیں۔'میری خواہش ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی جلد اس ریکارڈ کو توڑے لیکن اس وقت ہر کسی کو اینڈرسن کی تعریف کرنی چاہیے۔ بوم بوم کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ جب تک پاکستان کیلئے کھیلتا رہوں میرا ریکارڈ کوئی نہ توڑے، سو رہا تھا بھتیجے نے آکر جگایا کہ آپ کا ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔