آفریدی کی تیز رفتار سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ نیوزی لینڈ کے مویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دیدی

آفریدی کی تیز رفتار سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ نیوزی لینڈ کے مویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دیدی

کوئینز ٹاﺅن (سپورٹس ڈیسک/اے پی پی) کورے اینڈرسن کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکو تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 159 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ کورے اینڈرسن نے نہ صرف ناقابل شکست 131 رنز بنائے بلکہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ انہوں نے 36 گیندوں پر سنچری سکور کی اس سے قبل پاکستان کے شاہد خان آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کےخلاف 37 گیندوں پر سنچری بناکر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ کورے نے ایک اننگز میں تیسرے نمبر زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوں نے 14 چھکے اور 6 چوکے لگائے کیویز ٹیم نے مقررہ 21 اوورز میں 4 وکٹوں پر 283 رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کےلیے پہاڑ جیسا 284 رنز کا ہدف دیا۔۔ ویسٹ انڈیز ٹیم 5 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔کورے اینڈرسن کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کا چوتھا میچ چار جنوری کو کھیلا جائے گا۔پانچواں اور آخری میچ آٹھ جنوری کو ہو گا جس کے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔