پاکستان کیلئے ورلڈ چیمپئن باکسر بننا چاہتا ہوں:محمد وسیم
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ اب مزید بڑے باکسرز کو چیلنج کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔مجھے اس بات پر فخر اور خوشی ہے کہ میں ایک عالمی مقابلے میں اپنے ملک کا جھنڈا بلند کرکے آیا ہوں اور اب آگے بھی اسی طرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ورلڈ چیمپئن بننا چاہتا ہوں۔بچپن میں اْس وقت کے مشہور باکسر محمد علی سمیت دیگر باکسرز کو دیکھتے تھا، لیکن اب بہت سے نئے باکسرز بھی میدان میں ہیں جن سے انہیں اس کھیل کو سیکھنے کا موقع ملا۔ باکسنگ میں سخت محنت درکار ہوتی ہے۔