وہاب ریاض کا ولیمہ: کرکٹرز، سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت

وہاب ریاض کا ولیمہ: کرکٹرز، سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بائولر وہاب ریاض کا ولیمہ مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں کپتان سلمان بٹ، کامران اکمل، اظہر علی، جنید ضیائ، فواد عالم، حماد اعظم، اعزاز چیمہ، سلمان قادر،  ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول، سابق اولمپین ارشد چودھری، خالد رسول،،، راشد خان، آصف خان، ، چودھری الیاس (فلم ساز)، سید راشد بخاری (یو ایس اے) آصف ناز ، گوگی ریاض (چچا)، ترکی سے کریم، مظفر، راحمین، تانیا یار، احمد، لیاقت بلوچ، میاں جاوید علی سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ وہاب ریاض نے ٹو پیس سوٹ جبکہ دلہن نے لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا۔ تقریباً 2 ہزار مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ زندگی کی نئی اننگز شروع ہوگئی ہے امید ہے شریک حیات خوشی کا باعث ہونگی۔ امید ہے کہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کا حصہ بنوں گا۔ دلہن زیب وہاب نے کہا میری نیک تمنائیں وہاب ریاض کے ساتھ ہیں۔