نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے  درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

ڈونیڈن (آئی این پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل منگل سے ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنے دورہ کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ڈونیڈن، دوسرا 11 سے 15 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔