شوپلا نیٹ پولو ٹورنامنٹ ڈی صوفی نے جیت لیا

شوپلا نیٹ پولو ٹورنامنٹ ڈی صوفی نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پولو ڈی صوفی نے وائی ریجاس کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کرشو پلانیٹ پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔لاہور پولو کلب میں فائنل میچ میں فاتح ٹیم کے احمد علی ٹوانہ نے پانچ گول کئے۔ وائی ٹرائب کی جانب سے تیمور مواز خان نے تین گول کئے۔ ایونٹ کے سب سائیڈری فائنل میں اظہار کنسٹرکشن کی ٹیم نے سخت مقابلہ کے بعد کالونی شوگر کی ٹیم کو چھ کے مقابلہ میں ساڑھے چھ گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے شاہ شمائل عالم نے چار گول کئے۔ کالونی شوگر کیک جانب سے سمیر حبی اوبرائے نے پانچ گول کئے مگر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔فائنل میچ کے اختتام پر سروس سیلز کارپوریشن کے سی ای او شاہد حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔