ورلڈ جونیئر سکواش: پاکستان کے اورنگزیب اور ماریہ طور کی سیمی فائنل تک رسائی

چنائی(نیٹ نیوز) پاکستان کے اورنگزیب مہمند اور ماریہ طور نے ورلڈ جونئیر اسکوش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ فرحان زمان کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اورنگزیب مہمند نے فرانس کے لوکس سیرمی کے خلاف عصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی ماریہ طور نے مصر کی کینزے ال ڈیفروے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔ ماریہ نے حریف کھلاڑی کے خلاف چھ گیارہ ،گیارہ چار، گیارہ نو ، آٹھ گیارہ اور گیارہ اٹھ کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔