محمد عامر اور سعید اجمل کا سری لنکا کے خلاف آخری وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ

دمبولا (اے پی پی) پاکستان کے محمد عامر اور سعید اجمل نے سری لنکا کے خلاف آخری وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔ ہفتہ کو محمد عامر اور سعید اجمل نے آخری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے۔ اور سری لنکا کے خلاف آخری وکٹ کی شراکت میں معین خان اور وقار یونس کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ معین خان اور وقار یونس نے 1997ء میں سری لنکا کے خلاف آخری وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے تھے۔