گوجرانوالہ : جشنِ بہاراں ٹورنامنٹ ایم کے کلب نے پاکستان اتحاد کو شکست دیدی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جشن بہاراں 2013ءکے سلسلہ مےں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے اےک مےچ مےں اےم کے کرکٹ کلب نے پاکستان اتحادکرکٹ کلب گکھڑکوچار وکٹوں سے ہرا دےا۔ پاکستان اتحاد ٹیم پہلے کھےلتے 133رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ محمد حامد نے 29 رنز سکورکئے جبکہ محمد سلم نے تےن وکٹےں حاصل کیں۔ اےم کے کرکٹ کلب نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 25وےں اوور مےں حاصل کر لےا۔گل نواز نے 80 رنز بنائے جبکہ محمد اوےس نے چھ کھلاڑی آﺅٹ کئے۔