ڈسپلن کی خلاف ورزی، کرکٹر فواد عالم سہیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کے سی سی نے سپرایٹ ٹی 20 میں ناقص کارکردگی پر سہیل خان، فواد عالم اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سہیل خان، خالد لطیف اور فواد عالم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ سیکرٹری کے سی اے اعجاز فاروقی کاکہنا ہے کہ کراچی ڈولفنز کے 2 کھلاڑیوں شاہ زیب حسن اور عاطف مقبول کو وارننگ اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔