پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے قومی کبڈی ٹیم 10 اپریل کو دبئی روانہ ہوگی

لاہور (آن لائن) 16 رکنی قومی کبڈی ٹیم پریمیئر لیگ کپ میں شرکت کیلئے 10 اپریل کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل 11 سے 12 اپریل تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے۔