نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈر 19 پہلا ون ڈے 4 اپریل کو کھیلا جائے گا

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان یوتھ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلے گئے تین روزہ ٹور میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 6 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 اپریل کو کھیلا جائے گا۔