شاہد خان آفریدی ایک سپیشل کیس ہے، انہیں کس کارکردگی کی بنیاد پرٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے آج تک پتہ نہیں چل سکا .سابق کپتان سلمان بٹ

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
شاہد خان آفریدی ایک سپیشل کیس ہے، انہیں کس کارکردگی کی بنیاد پرٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے آج تک پتہ نہیں چل سکا .سابق کپتان سلمان بٹ

ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ شاہد آفریدی کو دورہ جنوبی افریقہ کے لئے بطور باؤلرسکواڈ میں شامل کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ شاہد آفریدی کے لئے آخری موقع ہے لیکن شاہد آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف میچز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے، سلمان بٹ نے کہا کہ آفریدی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے نہیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ قوم کی توقعات پرپورا نہیں اترتے مگر پھربھی وہ ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں یونس خان کو شامل نہ کرناغلط فیصلہ ہے.