رسولنگر میں کبڈی میچ منچر چٹھہ کی ٹیم نے جیت لیا

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) رسولنگر میں سالانہ طمانچے دار کبڈی میچ ہوا۔ میچ کا فائنل منچر چٹھہ کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق رسولنگر میں سالانہ تماچے دار کبڈیکا فائنل میچ منچر اور سلہوکی کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجہ میں منچر چٹھہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم کو20 ہزار روپے نقد کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل، کپ سے نوازا گیا اور رنراپ ٹیم کو 10ہزار روپے نقد انعامات دیئے گئے۔ اس کے بعد شائقین کے دل جیتنے کے لئے گھوڑوں کے ڈانس کا کرتب دکھایا گیااچھا ڈانس کرنے والے گھوڑے کو مہر افض نے دس ہزار نقد انعام دیا اور دوسرے کو پانچ ہزار نقد دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تجمل فاروق نے انتظامیہ ندیم چڈھر خرم شہزاد رانا محسن عبدالجبار، شازم عباس پومی،چوہدری اسد جاوید سمیت ہزاروں شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔