تین روزہ ٹور میچ، آسٹریلیا انڈر 19 نے نیوزی لینڈ انڈر 19 کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

آکلینڈ (اے پی پی) آسٹریلیا انڈر 19 نے تین روزہ ٹور میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پیر کو میچ کے تیسرے اور آخری نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 241 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ٹم سیفرٹ 97 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جول لوگان نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلیا کی انڈر 19 نے 207 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جارن مورگن نے 72 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ کیمرون ویلنٹی 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔